سوال (2977)

یہ منظر ایک دن سچ ہوگا، لوگ قرآنِ مجید کھولیں گے اور”اوراق” خالی پائیں گے، سارے لفظ اٹھالیے جائیں گے، دوسرا قرآنِ مجید لے کر آئیں گے، تیسرا چوتھا سب کو خالی پائیں گے جو یاد ہوگا، وہ قرآن دہرائیں گے لوگ، لیکن افسوس وہ سینوں سے بھی اٹھا لیا گیا ہوگا، اس دن سب کو احساس ہوگا کے قرآنِ مجید کو زمین سے اٹھا لیا گیا ہے، کتابوں اور سینوں سے نکال دیا گیا ہے، اس سے پہلے کے یہ دن آ جائے ہمیں اپنی اور اپنی اولادوں کی زندگیوں کو قرآنِ مجید سے منور کرنا ہوگا۔
کیا یہ حقیقت ہے؟

جواب

جی، بعض روایات میں ذکر ہے کہ بالکل آخر میں جا کر ایسا ہوگا، ایسے ہوگا کہ ہم مرحلہ وار قیامت کے ایام میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ