سوال (892)
تلاوت قرآن مجید رمضان المبارک میں الگ سے شروع کرنا چاہیے یا روٹین کے حساب سے تلاوت کرنا مناسب ہے ؟
جواب
مقصود تلاوت کرنا ہے۔ قاری و تالی جیسے چاہے پڑھتا رہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
جیسے اس کے لئے آسانی ہے تلاوت کرے ۔ البتہ بعض دفعہ آدمی ترتیب بنانے کے لیے کوئی چیز ابتداء سے شروع کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ