سوال (1440)
اگر قربانی کا جانور بیمار ہو جائے تو کیا اسکو فروخت کیا جاسکتا ہے اور اگر فروخت کیا جا سکتا ہے تو کیا اس کی قیمت سے فقط نیا جانور ہی لیا جائے گا یا اس قیمت کو کسی اور استعمال میں بھی لایا جا سکتا ہے ؟
جواب
جی ہاں قربانی کا جانور تبدیل کیا جا سکتا ہے ، کیونکہ قربانی میں ابھی وقت باقی ہے ، بہتر یہ ہے کہ آپ قربانی کے جانور کے بدلے میں قربانی کا جانور یا قربانی کا حصہ لیں ، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں اپنے حالات کی وجہ سنبھل نہیں پاؤں گا تو کسی اور استعمال میں لانا چاہتے ہیں تو استعمال کرلیں ، باقی قربانی کے ثواب سے محروم ہو جائیں گے ، اس کے علاؤہ کوئی بات نہیں ہے ، آپ کی چیز ہے آپ جیسے چاہیں استعمال کریں ، ہماری ترغیب یہ ہوگی کہ آپ قربانی کریں ، اللہ تعالیٰ راضی ہونگے ، اللہ تعالیٰ راضی ہو جائیں گے تو باقی تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ