سوال (4644)

کیا قربانی کے لیے عمر کا پورا ہونا بھی شرط ہے؟ اگر اس سے پہلے بھی دوندا ہو جائے۔

جواب

سلفی علماء عمر کی بحث نہیں کرتے، بس دانت کی بحث کرتے ہیں کہ جس جانور کے دو دانت گر جائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

دوندا ہونا شرط ہے، حدیث مبارک میں دوندا ہونے کا ذکر ہے عمر کا نہیں، اگر تنگی ہو تو صرف بھیڑ کا ایک سال کا کھیرا کر سکتے ہیں، تنگی سے مراد ہے کہ دوندا مل رہا ہے مگر بہت مہنگا ہے لینے کی استطاعت نہیں یا استطاعت تو ہے مگر دوندا مل نہیں رہا یہاں پہلی صورت تو ممکن ہے مگر دوسری صورت نہیں کیونکہ دوندا آسانی سے مل سکتا ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ