سوال (586)
حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے :
«رجب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والے کیلئے 100 برس کی نیکیوں کا ثواب لکھا جاتا ہے»
کیا یہ روایت صحیح ہے ؟
جواب
کئی ایک اہل علم نے صراحت کی ہے کہ رجب کی خصوصی فضیلت سے متعلق کوئی ایک بھی حدیث ثابت نہیں ہے، صرف اتنی فضیلت ہی ثابت ہے کہ یہ حرمت والے مہینوں میں سے ہے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ
باطل روایت ہے ۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ