سوال (1143)
اگر کوئی توحید پرست اگرچہ گنہگار ہی ہو رمضان المبارک میں فوت ہو جائے تو سیدھا جنت میں جائے گا ؟
جواب
نہیں ایسی کوئی دلیل نہیں ہے ۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ
لوگوں میں ایسا مشہور ہے ، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے ، لوگوں میں مشہور ہے کہ جو رمضان میں فوت ہو جائے جنت میں جائے گا ، رمضان میں جو کھالو پی لو اس کا کوئی حساب نہیں ہے ، یہ سب بے علمی کی باتیں ہیں ، ایسا کچھ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ