سوال (2020)
کیا کسی حدیث میں سبز اور پیلے رنگ کے لباس پہننے سے منع کیا گیا ہے؟
جواب
زعفرانی رنگ کے لباس کی ممانعت ہے۔
سنن الترمذی میں ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قسی کے بنے ہوئے ریشمی اور زرد رنگ کے کپڑے پہننے سے منع فرمایا۔
امام ترمذی کہتے ہیں علی رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ
سائل:
شیخ محترم کیا زعفرانی اگر ریشم کا ہو پھر ممانعت ہے ؟
جواب:
نہیں، ریشم کی ممانعت الگ ہے اور صرف خالص زعفرانی یعنی پیلا رنگ الگ ہے، وہ کسی بھی قسم کا کپڑا ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ