سوال    6624

کیا سفید بگلا حلال ہے؟

جواب

حلت و حرمت کا دارومدار سب سے پہلے پرندے کی صحیح شناخت پر ہے۔ اگر یہ بگلا ہے تو وہ حلال ہے، اس کے حلال ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔ اگر یہ بطخ ہے تو وہ بھی حلال ہے۔ اگر یہ ٹٹیری (پنجاب کی معروف ٹٹیری) ہے اور مچھلیوں کا شکار کرتی ہے تو وہ بھی حلال ہے۔
یہ بات اصولاً یاد رہے کہ: پنجے سے شکار کرنا (یعنی درندہ صفت پرندوں کا اپنے پنجوں سے شکار کو گھائل کر کے پکڑنا) اور چیز ہے، جبکہ پنجوں میں دبا کر کھانا اور چیز ہے۔ جو پرندے پنجوں سے شکار کر کے اپنے شکار کو زخمی کرتے ہیں اور وہی ان کا ذریعہ شکار ہوتا ہے، ایسے پرندے شرعاً حرام ہیں، جیسے عقاب، چیل، باز وغیرہ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ