سوال (1990)
کیا صحابہ کرام نئے مہینے اور سال کے ابتدا میں یہ دعا پڑھتے تھے؟
“اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ، وَالْإِيمَانِ، وَالسَّلَامَةِ، وَالْإِسْلَامِ، وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ”
جواب
حافظ ابن حجر نے اس کی سند کو امام بخاری کی شرط پر صحیح کہا ہے [الإصابة :407 ، 408]
اس کی سند کو بعض اہل علم نے قبول کیا ہے، اس کو موقوفاً درست کہا ہے، اسلاف سے یہ دعا پڑھنا منقول ہے، لہذا یہ دعا پڑھی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ