سوال (3693)
کیا سانپ حلال ہے؟ یہ بھی بتائیں کہ کہتے ہیں کیکڑا مکروہ ہے، کیا اسلام میں مکروہ ہوتا ہے؟
جواب
سانپ حرام ہے، سانپ موذی جانور ہے، جس جانور کو مارنے کا حکم ہے، وی جانور حرام ہوتا ہے، باقی کیکڑا ہمارے نزدیک سمندر کا جانور ہے، سمندر کا ہر جانور حلال ہے، باقی مکروہ یہ متاخرین کی اصطلاح ہے، کسی چیز کو مکروہ کہنے سے وہ چیز حرام نہیں ہوجاتی، متاخرین کے نزدیک اس سے بچنا بہتر ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




