سوال (1671)

شراب کا سرکہ بنانا حرام ہے ، اگر کوئی بنا لے تو کیا استعمال کر سکتے ہیں ، کیا غیر مسلم کے بنائے ہوئے سرکے کو استعمال کیا جا سکتا ہے ، آج کل جو سرکہ بنتا ہے ، اس کا حکم بھی بتا دیں ۔

جواب

یہ درحقیقت چار سوالات ہیں۔
(1) : شراب کو کسی بھی طرح سے سرکہ بنانا جائز نہیں ہے ، بلکہ حرام ہے۔
(2) : کوئی آدمی شراب کا سرکہ بنالے تو وہ حرام ہی ہے ۔
(3) : غیر مسلم نے سرکہ بنایا اگر تسلی ہو کہ یہ حرام طریقے سے نہیں بنایا تو استعمال کر لیں۔ اور اگر پتہ چل جائے کہ حرام طریقے سے بنایا ہے تو اسے استعمال کرنا منع اور حرام ہے۔
(4) : موجودہ دور میں کیا طریقہ ہے ، اس کی وضاحت کریں تو بتایا جا سکتا ہے ۔ اس کے بغیر جائز یا ناجائز نہیں بتایا جا سکتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ