سوال (4161)
شوال کے روزے ترتیب سے رکھنے ہیں، یا ترتیب چھوڑ سکتے ہیں، اور یہ بھی بتائیں کہ کیا جمعے کے دن شوال کا روزہ ہو سکتا ہے؟
جواب
شوال کے پورے مہینے میں جیسے آپ کو سہولت میسر ہو، روزے رکھے جا سکتے ہیں، ترتیب شرط نہیں ہے، اگرچاہیں تو جمعۃ المبارک کا روزہ بھی رکھ سکتے ہیں، اس لیے کہ یہ شوال کا خاص روزہ ہے، ویسے بھی ایک ماہ میں چھ جمعے نہیں آتے، اس لیے کوئی نہ کوئی دن جمعے کے ساتھ ملالیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ