سوال (1961)

اگر کوئی خاتون شادی سے پہلے پردہ کرتی ہو، شادی کے بعد خاوند یا سسر منع کرے تو پھر عورت کیا کرے گی؟

جواب

پہلی بات تو یہ ہے رشتہ کرتے وقت معاملات کو کنفرم کرلینا چاہیے، تاکہ بعد میں بیٹی کو ایسے مسائل کا شکار نہ ہونا پڑے، دوسری بات یہ ہے شرعی طور پر سسر یا شوہر کو یہ بات کہنے کا کوئی حق نہیں ہے، ایسی صورت میں سسر اور شوہر کی اطاعت نہیں ہو گی، لہذا سسر اور شوہر کو دین اسلام کے احکامات کی پاسداری کرنی چاہیے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ