سوال (6343)
کیا صرف مسجد حرام میں ایک لاکھ نماز کا ثواب ملتا ہے یا پوری حدود حرم میں یہ ثواب ملتا ہے؟
جواب
اگرچہ علماء کی رائے ہیں، وہ بڑی وسعت دیتے ہیں کہ جہاں تک حرم ہے، وہاں تک ایک لاکھ نمازوں کا اجر ہے، ظاہری ادلہ کہتے ہیں کہ یہ صرف مسجد حرام میں اجر ملتا ہے، مکمل حدود حرم مراد نہیں ہیں، خواہ اس میں توسیع ہو رہی ہے، لیکن وہ مسجد ہے، مسجد کا حصہ جو ہے، وہ ایک لاکھ درجہ رکھتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




