سوال (4271)

کیا جو آدمی ہر رات سورۃ واقعہ پڑھے گا اسے کبھی فاقہ نہیں پہنچے گا؟

جواب

یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے۔

أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، أخبرني أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه من أصل كتابه، حدثنا أحمد بن بشر المرثدي، حدثنا خالد بن خداش، حدثنا عبد الله بن وهب، حدثنا السري بن يحيى، أن شجاعًا حدثه عن أبي ظبية، عن ابن مسعود قال سمعت رسول الله ﷺ: «من قرأ سورة الواقعة في كلّ ليلة لم تصبه فاقةٌ».[شعب الایمان : 2268]

جو آدمی ہر رات سورہ واقعہ پڑھے گا اسے کبھی فاقہ نہ پہنچے گا۔
شعب الإيمان- ط الرشد ٤/‏١١٩ — أبو بكر البيهقي (ت ٤٥٨)
لیکن سنداً ثابت نہیں، ضعیف ہے۔
شجاع اور ابوطیبہ مجہول راوی ہیں، حافظ ابن حجر نے دونوں کو مجہول قرار دیا ہے.
لہذا، مغرب کے بعد سورۃ واقعہ پڑھنے سے فاقہ نہیں آتا یہ بات صحیح حدیث سے ثابت نہیں.
ذاتی عمل کے طور پر تو کسی بھی سورت کی تلاوت کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔ اللہ کی رحمتیں برکات نصیب ہو جائیں گے۔ باذن اللہ
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ