سوال (1977)
کیا سورۃ یس کی کوئی خاص فضیلت ہے؟
جواب
یدناس ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول کہ جس نے سورۃ یس صبح پڑھی تو شام تک کی آسانیاں حاصل ہوں گی، یہ قول صحیح ہے، باقی رہی بات میت پر پڑھنے کے بارے میں بھی کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میت کو آسانی ہوتی ہے، تو وہ روایات ضعیف ہیں، البتہ قرآن شفا تو ہے، آسانی بھی شفا ہی ہے
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل :
اور اگر کوئی یہ کہے کہ میری والدہ بیمار ہے ، آپ لوگ ان کے لیے دو دو مرتبہ سورۃ یاسین پڑھ لیں تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
جواب :
نہیں یہ تو بدعت ہوگا ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ