سوال (1482)

اگر فوت ہونے والے صاحب اولاد کی سگی ماں فوت ہو چکی ہے جبکہ اس کی سوتیلی ماں (باپ کی دوسری بیوی) حیات ہے تو اس سوتیلی کا ترکہ میں حصہ ہو گا۔

جواب

یہ یاد رکھیں کہ سوتیلی ماں کا ادب و احترام ضروری ہے ، لیکن قرآن نے لفظ “ام” استعمال کیا ہے ، لفظ “ام” صرف و صرف سگی ماں کے لیے استعمال ہوتا ہے ، سوتیلی والدہ کا سوتیلے بیٹے کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ