سوال (2040)
اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ: “إذا قرات القرآن فاستعذ بالله”، تو کیا جب آیت الکرسی صبح شام کے اذکار میں پڑھیں تو تعوذ پڑھنا چاہیے؟ اگر پڑھیں تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو نہیں بتلایا ہے؟ اس کا جواب مطلوب ہے؟
جواب
پہلی بات تعوذ پڑھنا چاہیے، کیونکہ مستحب ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ نہ پڑھنا بھی جائز ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ