سوال (1538)

کیا تورک نماز کے آخری تشہد میں ہوگا یا دو رکعت والی نماز میں بھی ہوگا ؟

جواب

تورک دو رکعت والی نماز ہو ، تین یا چار رکعت والی نماز ہو ، تورک کسی بھی نماز کے آخری تشہد میں ہوتا ہے ۔
سیدنا حمید ساعدی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کا طریقہ بیان کرتے کہتے ہیں۔

“وَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْأُخْرَى وَقَعَدَ عَلَى مَقْعَدَتِهِ” [ صحیح البخاري: 828 ]

اور جب آخری رکعت میں بیٹھتے بائیں پاؤں کو آگے کر لیتے اور دائیں کو کھڑا کر دیتے پھر مقعد پر بیٹھتے ۔

فضیلۃ العالم عبد الرحیم حفظہ اللہ