سوال (4795)

ہم مسجد میں گئے اور بیٹھ کر قرآن پاک پڑھنے لگ پڑے یا سنتیں پڑھ کر بیٹھ گئے جماعت کے انتظار میں، تو کیا ہمیں تحیہ المسجد پڑھنے ضروری ہے، اگر نہیں پڑھتے تو گناہ ہے۔

جواب

تحیہ المسجد اگرچہ فرض نہیں ہے، لیکن امر ہے، اہتمام افضل و اولی ہے، پہلے دو رکعات پڑھ لیں، بعد میں قرآن پڑھ لیں، دونوں پر عمل ہو جائے گا، باقی کوئی شخص قرآن پڑھنے بیٹھ گیا ہے، تو اس پر کوئی سخت فتویٰ نہیں ہے، جمعہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اٹھوا کر فرمایا تھا کہ دو رکعت پڑھ، تو جمعے کے دن تاکید زیادہ ہے، عام دنوں میں صرف امر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ