سوال (1735)
کیا تکبیرات کی طرح یکم ذی الحجہ سے تلبیہ پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب
عشرہ ذوالحجہ اور ایام تشریق میں ہمارے ذمے تکبیرات ، تحمیدات ، تھلیلات اور تسبیحات ہیں ، کسی نے تلبیہ پڑھ لیا ہے تو ٹھیک ہے ، لیکن یہ وظیفہ نہیں ہے ، یہ تلبیہ بھی حاجی کے لیے ہے ، اس کو بھی مخصوص وقت دیا گیا ہے ، اس میں یہ پڑھنا ہے ، لہذا اس کو اس طرح رواج نہ دیا جائے کہ یہ ایک خاص عمل کی صورت میں سامنے آجائے ، باقی یہ تلبیہ حاجی کے ذمے ہے ، اس کو بتایا گیا ہے کہ کہاں سے کہاں تک تلبیہ پڑھنا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ