سوال (1737)

“اللہ اکبر لا الہ الاللہ واللہ اکبر اللہ اكبر ولله الحمد اللہ اکبر کبیرا والحمد اللہ کثیرا وسبحان اللہ بکرة واصيلا” یہ تسبیحات مسنون ہیں ؟

جواب

اس طرح مرفوعاً تو روایت ثابت نہیں ہے ، باقی مطلقا جو روایات ہمیں ملتی ہیں ، ان میں یہ بات ہے کہ ان دنوں میں تکبیرات ، تحمیدات ، تسبیحات اور تہلیلات کا اہتمام کرنا چاہیے ، باقی مذکورہ تکبیرات موقوفاً ثابت ہیں ، باقی یہ پڑھیں یا اپنی طرف سے بنا کر پڑھیں ۔ لیکن اپنی طرف سے بنانے سے یہ بہتر ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ