سوال 6885
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! کیا تراویح باجماعت آٹھ سے زائد پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی آٹھ سے زائد بھی نفل نماز ہے جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔
واللّٰہ أعلم
فضیلۃ العالم عثمان زید حفظہ اللہ
قیام اللیل کے طور پر اگر کوئی شخص 2، یا 4 رکعات بھی پڑھتا ہے تو کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح اگر کوئی 20، 40 بھی پڑھے تو کوئی رکاوٹ نہیں۔ لیکن جب اس کی تعداد رکعات کو نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب کیاجائے گا۔ یعنی نبی کریم ﷺ کا عمل بیان کیا جائے گا تب 8+3=11 ہی کہی جائیں گی۔ 20 رکعات کو نبی کریم ﷺ کا عمل قرار دینا درست نہیں۔ بلکہ صریح بہتان ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ




