سوال 6780
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! شیخ محترم ایک سوال ہے کہ اگر طواف کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو وضو کرنے کے بعد جس چکر پر وضو ٹوٹا ہے، وہاں سے طواف شروع کرنا ہے یا شروع سے ہی شروع کرنا پڑے گا؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہتر یہ ہے کہ طواف کو جاری رکھا جائے۔ وضو نماز کے لیے شرط ہے، مگر طواف کے لیے شرط نہیں ہے۔
اگر سعی کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو بھی سعی پوری کر لیں، پھر وضو کر کے نماز کے لیے تیار ہو جائیں۔ اور طواف بیت اللہ کا ہے، اگر طواف کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو طواف مکمل کر لیں، بعد میں وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھ لیں۔
اگر کوئی شخص چلتا ہوا طواف چھوڑ دے تو جہاں سے چھوڑا ہے، وہ چکر شمار نہ کرے۔ اگر درمیان میں تھوڑے چکر ہی ہوئے ہوں، مثلاً ساڑھے تین، تو ساڑھے تین شمار کرے اور پھر اگلے چکر سے یعنی چار، پانچ، چھ، سات سے دوبارہ شروع کرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




