سوال (1685)

شیخ ہمارے ہاں جو اکثر لوگ ٹوپی پہنتے ہیں تو سر کے آگے والے حصے کو ننگا کرکے ٹوپی سر کے بیچ میں رکھتے ہیں ، میں نے شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ سے سنا تھا کہ اس طرح ٹوپی پہننا یہودیوں کا طریقہ ہے ، تو شیخ عرض یہ ہے کہ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے جو بات فرمائی ہے ، وہ بات صحیح ہے ، شیخ صاحب محدثِ وقت ہیں ، کبار اہل علم میں سے ہیں ، ہم جب پڑھتے تھے تو ہمارے مشائخ بھی اسی طرح بتایا کرتے تھے ، آگے سے بال چھوڑ کر درمیان میں چھوٹی سی ٹوپی رکھنا یہ یہودیت اور عیسائیت کا طریقہ ہے ، آج بھی مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ یہوداور عیسائی چھوٹی ٹوپی رکھتے ہے ۔ باقی شریعت میں جو سر ڈھانپنا ہے وہ آپ عمامہ ، ٹوپی یا رومال خواہ جس کے ذریعے چاہیں ، سر ڈھانپ سکتے ہیں ، کبھی کبھار سر کو ننگا بھی چھوڑ سکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ