سوال (2464)
ولیمہ کا مسنون وقت کیا ہے، یعنی صحبت یا خلوت کے بعد یا اس کے بغیر بھی ہوسکتا ہے؟
جواب
ولیمہ کا مسنون وقت خلوت کے بعد ہے، حدیث میں صرف خلوت کا ذکر ہے، خلوت میں صحبت ہو یا نہ ہو دونوں طرح ٹھیک ہے، بس خلوت ہونا ضروری ہے، کیونکہ بعض اوقات ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ان ایام میں پتا چلے کہ ایام مخصوصہ ہیں، اس وقت تو صحبت نہ ممکن ہے، اس لیے صرف خلوت ہونا ضروری ہے۔
فضیلۃ الشیخ انصر محمود حفظہ اللہ
سوال: ایک لڑکی کا آن لائین نکاح ہوتا ہے، اس کا شوہر باہر ملک ہے اور لڑکی کو اپنے پاس بلانا چاہتا ہے، جبکہ اس کے گھر والوں کا کہنا ہے، جب تک ولیمہ نہیں ہوگا لڑکا لڑکی اکھٹے نہیں رہ سکتے پہلے ازدواجی تعلق قائم کریںگے، پھر ولیمہ ہو گا، پھر لڑکی باہر جا سکے گی، قران وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔
جواب: نکاح کے بعد وہ دونوں شوہر اور بیوی بن چکے ہیں، نکاح اگر شرعی شرائط کے مطابق ہوا ہے تو نکاح تو ہو گیا ہے، بات ختم ہو گئی ہے، تو انہیں ایک دوسرے کا لباس بن گئے ، بس اب گھر والوں نے جس اعتماد کے ساتھ نکاح کیا ہے اس اعتماد کے ساتھ اس کو وہاں جانے دیں غیر ضروری بات ہے تو اسلام نے ایسے کچھ قید اور شرط نہیں لگائی ہے کہ پہلے جو خلوت ہوگی، صحبت ہوگی پھر ولیمہ ہوگا پھر ساتھ رہیں گے، خود ساختہ شرط ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ