سوال (1470)

استنجاء کے بغیر وضو ہو جاتا ہے کہ نہیں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک آپ استنجاء نہیں کرتے ہیں ، آپ کا وضو نہیں ہوتا ہے ، اگر ہوا خارج ہو گئی تو استنجا لازمی ہے ، اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

وضوء کیلیے استنجاء شرط نہیں ہے اور استنجاء تب کیا جاتا ہے ، جب کوئی حسی چیز سبیلین سے نکلے ، انسان کی دُبر سے جب ہوا نکلتی ہے تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ، مگر اس سے استنجا کرنا، یعنی شرمگاہ کا دھونا لازم نہیں آتا ہے ، کیونکہ اس سے کوئی ایسی چیز خارج نہیں ہوئی ہوتی جس سے جسم کا دھونا لازم آئے۔ ہوا کا خارج ہونا نواقض وضو ہے ، صرف مسنون وضو کر لینا کافی ہوتا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ