سوال        6735

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وائٹ گولڈ مرد کے لیے پہننا جائز ہے؟ راہنمائی فرمائیں۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وائٹ گولڈ کی دو صورتیں پائی جاتی ہیں۔
پہلی صورت یہ ہے کہ دراصل وہ سونا نہیں ہوتا بلکہ الماس یا کسی اور پتھر پر مشتمل زیور ہوتا ہے جسے عرفاً وائٹ گولڈ کہا جاتا ہے۔ یہ صورت جائز ہے، مردوں کے لیے بھی اور عورتوں کے لیے بھی۔ البتہ مرد کے لیے شرعاً انگوٹھی کی ہی اجازت ہے، جبکہ چین، لاکٹ اور اس طرح کے زیورات مہذب لوگوں کا شعار نہیں سمجھے جاتے، یہ عموماً غیر سنجیدہ اور نامناسب انداز اختیار کرنے والوں کا طریقہ ہوتا ہے۔
دوسری صورت یہ ہے کہ زیور اصل میں سونا ہی ہوتا ہے لیکن اس پر پلاٹینم یا سفید ملمع (پالش) چڑھا دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ سفید نظر آتا ہے۔ یہ حقیقت میں سونا ہونے کی وجہ سے حرام ہے، خصوصاً مردوں کے لیے، کیونکہ سونے کا استعمال مرد کے لیے کسی صورت جائز نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ