سوال (1811)

آج پاکستان میں نو ذی الحجہ ہے ، آج کسی نے بھی عید نماز نہیں پڑھی ہے ، اگر کوئی آج صبح یا شام قربانی کرتا ہے تو کیا اس قربانی قبول ہوگی ؟

جواب

جب عید ہی نہیں ہوئی ہے ، یوم النحر آیا ہی نہیں ہے تو قربانی کیسے ہوگی ، قربانی عید نماز پڑھ کر کرنا سنت ہے ، اس سے پہلے عام صدقہ ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

جو بھی شخص عید نماز سے پہلے قربانی کرتا ہے اس کی کوئی قربانی نہیں
[صحیح البخاری : 5556]

فضیلۃ الباحث محمد نثار ربانی حفظہ اللہ