سوال (1716)

جو حجاج کرام عمرہ یا حج کر کے واپس آتے ہیں یہاں واپس آ کر لوگوں کو زم زم کے پانی میں دوسرا پانی ملا کر تقسیم کرتے ہیں کیا یہ چیز دھوکے بازی میں آتی ہے ؟

جواب

یہ دھوکے بازی میں نہیں آتا ہے ، جس طرح دودھ پینے کے لیے جو ہوتا ہے ، اس کے مقدار کو بڑھانے کے لیے پانی ڈال دیا جاتا ہے ، یہاں بھی زیادہ لوگوں کو فیض یاب کرنے کے لیے ماء زمزم کے مقدار کو پانی کے ذریعے بڑھا دیا جاتا ہے ، اہل علم کی رائے یہ ہے کہ زمزم تھوڑا سا بھی ہو تب بھی دیگر پانی پر اثر انداز ہوتا ہے ، ان شاءاللہ پلانے کے لیے ملاوٹ جائز ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ