سوال (1477)

اگر ظلم کرنے والا مسلمان ہو اور علم والا ہو تو کیا اس کے لیے بد دعا کی جاسکتی ہے ؟

جواب

ظالم کو بد دعا دی جا سکتی ہے ، جیسا کہ زکاۃ کے معاملے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عامل کو فرمایا کہ لوگوں کی بدعا سے بچو اور ان سے زائد مال لے کر ان کی بددعا کے مستحق نہ بنو ۔
ظاہر ہے کہ مسلمان ہیں اور عاملین زکاۃ صحابہ بھی رہے ہیں ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ