سوال (5745)
لاحول ولاقوة الا بالله غم کے وقت اور خاص طور پر غصے کے وقت میں پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
یہ اللہ تعالیٰ کے عرش کے خزانوں میں سے ہے، جیسا کہ حدیث میں بھی ہے، باقی لوگوں کے تجربات اپنے ہیں، کوئی کہتا ہے، فلاں بیماری کا علاج ہے، کوئی کہتا ہے، غربت کا علاج ہے، اصل تو عاجزی و انکساری کی علامت ہے، کوئی آپ کی مدح و تعریف کرے تو آپ کہیں لاحول ولاقوة الا بالله، میری طاقت و قوت نہیں ہے، اللہ کی عطاء ہے، عرش کا خزانہ سمجھ کر اس کا ورد کریں، اس میں توحید بھی ہے، باقی غصے میں اس کو مسنون نہ کہیں، مسنون علاج یہ ہے کہ غصے کی حالت میں آپ وضوء کریں، کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں، بیٹھے ہوئے ہیں تو لیٹ جائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




