سوال (4575)

محترم بعض ٹائم کوئی بوڑھا شخص یا کوئی بھی نوجوان کسی بیماری کی وجہ سے بہت زیادہ تنگ ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ ہاسپٹل سے ڈاکٹر بھی اس سے لا علاج کر دیتے ہیں، تو اس صورتحال میں اکثر لوگ یا مریض کے گھر والے اس کی موت کے لیے صدقہ کرتے ہیں اس بارے میں کیا حکم ہے کیا یہ جائز ہے؟

جواب

سوال واضح نہیں ہے، اگر صدقہ اس لیے کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جو اس کے لیے فیصلہ صادر کر چکے ہیں، وہ جلدی کردیں، اگر اس آدمی کی زندگی لکھی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو صحتیاب کردے، اور ایسا ہوتا بھی ہے کہ انسان موت کے منہ سے واپس آ جاتا ہے، تو لہذا صدقہ اس لیے کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے کوئی بہتر معاملہ فرمائے تو اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ اگر صدقہ اس لیے کیا جاتا ہے کہ اس کو جلدی موت آجائے تو یہ مناسب نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ