سوال (3302)
ایک پاکستانی گروپ بشمول تین مرد اور چار عورتیں عمرہ کی غرض سے مکہ پہنچتا ہے، وہ تمام عمرہ کے لیے مطاف میں داخل ہوتے ہیں، لیکن عمرہ کہ کسی احکام سے واقف نہیں ہیں مثلا ترتیب اور تعداد، وہ سب صرف طواف سات چکر کرتے ہیں، لیکن وہاں سب ایک دوسرے سے علیحدہ ہو جاتے ہیں۔ پھر وہ تمام اپنے ہوٹل واپس آ جاتے ہیں صرف طواف کر کے ہی، اور ان میں بعض عورتیں آرام کی غرض سے اپنے دوپٹے (احرام) کو اتار کر رکھ دیتی ہیں اور اگلے دن پھر ان کو پہن کر عمرہ کے بقیہ ارکان کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہیں،
اس پر کیا احکام لاگو ہوں گے، کیا ان کا احرام باقی رہا؟ کیا ان پر کوئی دم لاگو ہوا؟ کیا وہ دوبارہ سے طواف شروع کریں گی یا طواف کے بعد کے امور کو سر انجام دیں گی؟
جواب
ایسا لا علمی میں ہوا ہے، لہذا یہ جب تک سعی نہیں کر لیتے تب تک احرام میں باقی رہیں گے، اگر انہوں نے احرام اتار کر کپڑے پہن لیے ہیں تو پتہ چلنے پر فورا احرام پہن لیں اور مسجد حرام آ کر صفا مروہ کی سعی کریں اور اس کے بعد بال کٹوائیں یا گنجے ہو جائیں۔
اہل علم کے مطابق ان پر کوئی دم نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ