سوال (4721)

ایک شخص نے لاعلمی میں بارہ تاریخ کو زوال سے چار یا پانچ منٹ پہلے رمی کی ہے، کیا تیرہ کو بارہ اور تیرہ کی رمی کرے گا؟

جواب

بارہ کی رمی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے کہ جو کچھ اس سے صادر ہوا ہے، وہ لا علمی میں ہوا ہے، اس میں اس کا قصور نہیں ہے، بس توبہ و استغفار کریں، دم وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ