سوال (890)

کسی نے لاعلمی کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں کی زكاة نہیں دی ہے ، اب اس کو علم ہوا ہے تو پچھلے سارے سالوں کی زکوٰۃ دے گا یا گزشتہ ایک سال کی زکاۃ دے گا ؟

جواب

وہ تمام سالوں کی زکاۃ دے گا ، وہ اس پر لازم ہے ، اور وہ مجرم بھی ہے ، توبہ و استغفار بھی کرے ، فتویٰ اس پر ہی ہے کہ وہ تمام سالوں کی زکاۃ دے گا ، چاہے وہ تھوڑی تھوڑی کرکے دے ، وہ اس کی گردن پر ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

بلا عذر زکاة نہیں دی ہے تو قضاء سے اس کی ادائیگی نہیں ہوگی ۔ ھذا اختارہ ابن تیمیہ و ھذا ظاہر مذھب الامام البخاری [الکواکب الدریہ]
اللہ سے توبہ و استغفار کرے اور آئندہ احکام کی پابندی کرے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ