سوال (4788)
تین بھائی، ان میں سے دو فوت ہوگئے ہیں، جو فوت ہوگئے ہیں، ان میں سے ایک کی اولاد نہیں تھی، اب اس کی بیوی بھی فوت ہوگئی ہے، اب جو بھائی فوت ہوگیا ہے، اس کی اولاد نہیں ہے، اس کا حصہ کیسے تقسیم ہوگا؟
جواب
جو دو بھائی فوت ہوئے ہیں وہ والد کی وفات سے پہلے فوت ہوئے یا بعد میں؟
فضیلۃ الباحث عبد الرحمن حفظہ اللہ
سائل: وہ والد ان کے پہلے فوت ہوئے ہیں پھر وہ دونوں بھائی فوت ہوئے۔
جواب: لا ولد بھائی دوسرے بھائی سے پہلے فوت ہوا یا بعد میں؟
فضیلۃ الباحث عبد الرحمن حفظہ اللہ
سائل: پہلے وہ بھائی فوت ہوا تھا جس کی اولاد نہیں تھی اور بعد میں وہ بھائی فوت ہوا جس کی اولاد تھی۔
جواب: دونوں بھائی اس کے وارث ہوں گے۔ لیکن اس کی بیوی کا چوتھا حصہ بیوی کو ملے۔ اگر وہ فوت ہوگئی تو اس کے رشتہ داروں بھائی بہن وغیرہ کو ملے گا۔
سائل: پہلے وہ بھائی فوت ہوا تھا جس کی اولاد نہیں تھی اور بعد میں وہ بھائی فوت ہوا جس کی اولاد تھی۔
جواب:دونوں بھائی اس کے وارث ہوں گے۔ لیکن اس کی بیوی کا آٹھواں حصہ بیوی کو ملے۔ اگر وہ فوت ہوگئی تو اس کے رشتہ داروں بھائی بہن وغیرہ کو ملے گا۔
فضیلۃ الباحث عبد الرحمن حفظہ اللہ