سوال (5656)
میں ڈاکٹر ہوں، لیبارٹری کی طرف میں مریض بھیجتا ہوں، کیا یہ جائز ہے کہ وہ مریض سے لے کر مجھے دو سو روپے کمیشن کی دے دے؟
جواب
آپ کسی کے لیے گاہک تلاش کر سکتے ہیں، محنت کر سکتے ہیں، اس کے عوض اس سے کمیشن لے سکتے ہیں، جیسے پراپرٹی کا کام کمیشن میں ہوتا ہے، اس طرح آپ کمیشن لے سکتے ہیں، لیکن اس میں یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ واقعتاً ان ٹیسٹوں کا حقدار تھا، اس وجہ سے اس کو لیبارٹری لے جایا جائے، اگر وہ واقعتاً حقدار ہے، تو پھر صحیح ہے، اگر زبردستی پیسے بنانے کے لیے ایساکیا، صرف اس خاطر کہ میرے پیسے بنیں، پھر یہ حرام ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ