سوال (603)

ایک بھائی جو کہ دنیاوی تعلیم سے آراستہ ہیں ، قرآن کے متعلق دلچسپی رکھتے ہیں ، تفاسیرکی کلاسز میں شریک ہوتے رہتے ہیں ، بھائی کہتے ہیں کہ کوئی ایسی کتاب کی رہنمائی کر دیں کہ جس میں قرآن کے لفظوں کی پہچان ہو سکے یعنی کہ اس لفظ کا ترجمہ یہ ہوگا ، میں بذات خود ترجمہ کر سکوں ، آسان عام فہم کتاب ہو ۔ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

اگرچہ لفظی ترجمہ کرنا مشکل پہلو ہے لیکن اب تو لفظی ترجمے والے قرآن ایک سے زیادہ ہو گئے ہیں ، اور الحمد للّٰہ دستیاب بھی ہیں ۔
(1) : مصباح القرآن – عبدالرحمن طاہر صاحب کی ہے ۔
(2) : معانی القرآن الکریم – حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ کی ہے ۔
(3) : میری رائے میں سے سب بہتر ڈاکٹر فرحت ھاشمی نے جو ترجمہ کیا ہے ، وہ سب سے بہتر ہے ، کیونکہ کبھی کبھی الفاظ کا جو مادہ ہوتا ہے ، اس کی طرف بھی ڈاکٹر صاحبہ اشارہ کردیتی ہیں ۔
یہ چند دیکھ لیں ، ان شاءاللہ کافی ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ