سوال (2657)

لائبہ نام کا معنی کیا ہے اور لائبہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

“لائبہ” یہ عربی زبان کا لفظ ہے، “لاب” سے مشتق ہے، جس کے معنی مندرجہ ذیل ہیں۔
(1): پیاسا ہونا۔
( 2) پیاسے کا پانی کے ارد گرد گھومنا اور اس تک نہ پہنچ پانا۔
“لائبہ” کا معنی پیاسی لڑکی یا وہ پیاسی لڑکی جو پانی کے ارد گرد گھومتی ہو اور پانی تک نہ پہنچ سکے۔
لہٰذایہ بیٹی کا نام جائز ہے، البتہ بہتر نہیں ہے، اگر بدل دیں اور کوئی اچھا نام رکھ دیں تو بہتر ہے، جیسے: صفیہ، فاطمہ، میمونہ، رقیہ، عائشہ، وغیرہ

فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ