سوال (4066)
کیا لیلۃ القدر آخری عشرے کی طاق راتوں کے علاوہ میں بھی ہوسکتی ہے؟ نیز یہ بتائیں کہ حرمین کے اندر کلروں میں سے زمزم کا پانی بوتلوں میں بھرنے کی اجازت نہیں ہوتی سرکاری طور پر تو کیا وہاں سے بوتلوں میں پانی بھرنا اور پھر ایئرپورٹ سے پانی کو بیگوں کے اندر چھپا کر لانے کی بھی اجازت نہیں ہوتی تو کیا وہاں سے پانی بھرنا اور ایئرپورٹ پر بیگوں کے اندر چھپا کر چوری پانی لے کر آنا اور لوگوں کو پھر برکت کے طور پر دینا۔ کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
بعض علماء کا خیال ہے کہ یہ رات آخری عشرے کی جفت راتوں میں بھی ہو سکتی ہے، لیکن یہ درست نہیں ہے، تمام دلائل کی رو سے یہ صحیح نہیں ہے، اس میں راجح بات یہ ہے کہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں اس کو تلاش کرنی چاہیے، اور بھی کئی اقوال ہے، لیکن راجح یہی ہے، اس میں ہی اتفاق کرنا چاہیے۔
باقی رہا کہ پانی کی ممانعت ہے تو نہیں لیں، احباب سے معذرت کریں، کیونکہ قانون شکنی نہیں ہونی چاہیے، یہ دھوکہ دہی کا معاملہ بھی ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ