سوال (4511)

لجپال کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ غیر اللہ کے لیے بول سکتے ہیں؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق لجپال عزت دینے والا، عزت رکھنے والا اور شان رکھنے والا اس طرح کے معنوں میں یہ استعمال ہوتا ہے، بہتر یہی ہے کہ یہ غیر اللہ کے لیے استعمال نہ کیا جائے، دوسری بات یہ ہے کہ یہ الفاظ اتنا عام بھی نہیں ہے کہ ہم اس کو استعمال کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

شیخ اس میں اتنا اضافہ کریں کہ مقامی زبانوں کے ایسے الفاظ جو ذو معانی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان کو اللہ تعالیٰ کے لیے استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہے، اگر ان الفاظ کو غیر اللہ کے لیے استعمال کریں گے تو پیچھے عقیدہ اور نیت دیکھا جائے گا کہ عقیدہ کیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ

سائل: شیخ یہاں یہ بھی وضاحت فرمائیں کہ بعض لوگ کہتے ہیں جہان میں کوئی وفا دار نہیں، صرف اللہ تعالیٰ ہی وفادار ہے، کیا ایسا کہنا درست ہے۔

جواب: یہ عوامی جملہ ہے، عوام کالانعام ہوتی ہے، اس لیے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کہہ سکتے، باقی وفا کا لفظ بندوں کے لیے استعمال ہوا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ