سوال (4878)
“لاکھوں لوگوں کا حج قبول ہوگیا ایک بندے کا قبول نہیں ہوا” اسکی وضاحت فرمائیں؟
جواب
یہ مالک بن دینار کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ ان کو خواب میں محمد بن ہارون البلخی کے بارے میں بتایا گیا ہے، چالیس سال انہوں نے حج کیا تھا، اس کو علم بھی ہو رہا تھا کہ انا کا حج نہیں ہوا، یہ سند کے اعتبار سے پائے ثبوت کو نہیں پہنچتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




