سوال (6220)
1: لاریب نام لڑکی پر رکھنا کیسا ہے؟
2; محمد نام رکھنے کی شرعا کیا فضیلت ہے؟
3, اگر ایک ادمی تربوز وغیرہ خریدے اور کاٹنے کے بعد وہ کچے نکلے تو کیا وہ دوکاندار کو واپس کرسکتا ھے؟
سب کے مدلل جواب چاھیے۔
جواب
لا ریب کوئی خاطر خواہ معنیٰ نہیں ہے، ہم اس کو غلط نہیں کہتے، لیکن اس کا معنیٰ اسماء والا نہیں ہے، محمد نام رکھنا صحیح ہے، تابعین میں کئی نام ہیں، رہا تربوز کا معاملہ ہے، ایک آدھ پیس نکل گیا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے، ورنہ سارا مال ایسا آیا ہے، تو پھر افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرلیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




