سوال (5073)
ایک مرد اور عورت کے ناجائز مراسم تھے بدکاری بھی کرتے رہے پھر شادی ہوگئی اور شادی کے دو ماہ بعد بچے کی ولادت ہوئی ہے ایسی صورت میں نکاح اور بچے کا شرعی حکم کیا ہے وضاحت فرما دیں؟
جواب
بات واضح ہے، لیکن جہالت کی انتہا اور بگڑتی ہوئی حالات اور سزاؤں کی تنفیذ بھی ناممکن ہے، یہ بات بھی واضح ہے، معاشرے میں یہ ہے کہ آپ نے اس پر پردہ ڈال دینا ہے، وہ جانے، ان کا رب جانے، بس یہ ہے کہ کوئی ان کو جانتا ہے تو ان کو پکی و سچی توبہ کا کہے، کیونکہ توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے، اس سے بھی بڑھ کر اختیار رکھتا ہے تو ایسے لوگوں کو شہر بدر کیا جائے، تاکہ ان کے برے اثرات کو روکا جا سکے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
پہلی بات یہ ہے کہ وہ بچہ حرامی ہے، بچہ حلال نہیں ہے، رہا نکاح کا مسئلہ تو بعض اہل علم اس کے قائل ہیں کہ حالت حمل میں نکاح نہیں ہوتا ہے، دوسری طرف کوئی حرام حلال کو حرام نہیں کرتا ہے، اس رائے کے مطابق نکاح تو درست ہے، لیکن بچہ حلال کا نہیں ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ