سوال (5477)
لڑکے کے دادا سے لڑکے کی بیوی کا پردہ ہوگا یا نہیں؟
جواب
اگر لڑکے کا سگا دادا ہے تو وہ اس لڑکی کا سسر ہی کہلائے گا، لہذا وہ اس کے لیے محرم ہوگا، اس سے پردہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: لڑکے کے دادا کے بھائی کے ساتھ لڑکے کی بیوی کا پردہ ہوگا یا نہیں؟
جواب: دادا کا بھائی بھی دادا ہی ہوتا ہے، وہ بھی اس کا محرم بنے گا، اس سے بھی پردہ نہیں ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ