سوال (3818)

کیا لڑکی کا عنائزہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

اس نام کا تلفظ ’’عَنَائِزَه‘‘ ہے اور ’’عنائزہ‘‘ عربی زبان میں ’’عنیزۃ‘‘ کی جمع ہوتو اس کا معنی ہے: بہت دور ہونے والی عورتیں۔ اور ’’عنز‘‘ عربی زبان میں بکری کو کہتے ہیں، اس کی جمع ’’عناز‘‘ بھی آتی ہے۔ بہر صورت یہ نام مناسب نہیں ہے، اس کی جگہ کوئی اچھا بامعنی نام رکھ لیں۔

فضیلۃ الباحث ابرار احمد حفظہ اللہ