سوال (1580)

اگر کسی لڑکی نے خلع کی درخواست دائر کی ہو اور وہ اسے واپس لینا چاہے تو لے سکتی ہے؟

جواب

پہلے اس نے خلع لینے کا ارادہ کر کے درخواست دائر کردی ہے ۔ اب فیصلہ ہونے سے پہلے پہلے وہ چاہے تو درخواست واپس لے سکتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ

جی یہ لیگل طریقہ ہے کہ وہ واپس سکتی ہے ، کیونکہ خلع تب ہی واقع ہونا ہے،جب قاضی اس بارے حتمی فیصلہ کرے گا ۔ اس سے قبل عورت نے جس وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی ہے اس کے ذریعے واپسی کی درخواست کر دیں ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

سائل :
یعنی خلع واقع ہوا ہی نہیں ہے کوئی عدت وغیرہ کا مسئلہ تو نہیں بنے گا ؟
جواب :
جی ایسی صورت میں خلع واقع نہیں ہوا ہے ، اور عدت کا مسئلہ خلع یا طلاق کے بعد ہوتا ہے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ