سوال (4964)
اگر کوئی لڑکی یہ بات چھپا لے کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی ہے، میڈیکل ٹیسٹ سے ثابت ہوچکا ہو کہ یہ کبھی ماں نہیں بن سکے گی اور وہ رشتہ کرتے وقت چھپا لے تو کیا اس کے لیے یہ جائز ہے؟
جواب
جائز تو نہیں ہے، اس لیے بعض روایات میں بانجھ عورت سے شادی کرنے سے روکا گیا ہے، البتہ انسان غلطی کرتا ہے، اپنے عیوب پر پردہ رکھتا ہے، ان شاءاللہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا مہربان ہے، اللہ تعالیٰ معاف کردے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ