سوال (6007)

اگر کسی دلہن سے اس کے شوہر کے بارے میں (یعنی نکاح کے وقت) پوچھا ہی نہ گیا ہو، اور بیوی نے قبول ہے تین مرتبہ “نہیں” کہا ہو، اور صرف نکاح نامے پر دستخط کیے ہوں، تو کیا نکاح ہو جائے گا؟

جواب

نکاح و طلاق اور ان جیسے دیگر معاملات جس طرح زبان سے بولنے سے منعقد ہوتے ہیں، اسی طرح تحریر کرنے سے بھی واقع ہو جاتے ہیں.
نکاح نامے پر دستخط کرنا بھی نکاح کے انعقاد کے لیے کافی ہے، کیونکہ ظاہر ہے جو دستخط کر رہا ہے، اس کی نیت نکاح کی ہے تو دستخط کر رہا ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ